۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کی مجلس عاملہ کا سالانہ اجلاس 6 مارچ کو ہوگا

حوزہ/ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا ہے کہ دینی مدارس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے نظام تعلیم میں جدت لانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ روایتی دینی علوم کیساتھ ساتھ سائنسی، طبی، معاشرتی اور معاشی علوم کو بھی نصاب کا حصہ بنا کرمدارس میں جدت لائی جا سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کی مجلس عاملہ کا سالانہ اجلاس 6 مارچ 2022ء بروز اتوار جامعہ جعفریہ گجرانوالہ میں منعقد ہو گا جس میں مرکزی کابینہ سمیت تمام ملحقہ مدارس کے سربراہان شریک ہونگے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں سالانہ کارکردگی کا جائزہ، آئندہ سال کیلئے عہدہ داران کی نامزدگی و منظوری ،دستور /منشور کی ترامیم کی منظوری، آئندہ سال کے پروگرام کی منظوری اور ملک بھر میں ہفتہ پیغام پاکستان کی کانفرنسز کے انتظامی معاملات کو حتمی شکل دینا شامل ہیں۔ ہفتہ پیغام پاکستان کے تحت 20 تا 27 مارچ تک ملک گیر کانفرنسیں بعنوان "وطن کی فکر کر نادان" منعقد ہونگی اور مرکزی کانفرنس کا انعقاد 23 مارچ کو لاہور میں ہو گا۔

صدر علامہ سید جواد نقوی کا کہنا ہے کہ دینی مدارس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے نظام تعلیم میں جدت لانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ روایتی دینی علوم کیساتھ ساتھ سائنسی، طبی، معاشرتی اور معاشی علوم کو بھی نصاب کا حصہ بنا کرمدارس میں جدت لائی جا سکتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .